چنتامنی:3 ؍جولائی(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)چنتامنی تعلقہ سے نو کیلومیٹر دوری پر معروف حضرت اماں جان باواجان ؒ درگاہ کے زیارت کے لئے آیا ایک نوجوان علی کنٹہ تالاب میں ڈوب کر دم توڑ دینے کا واقع پیش آیا ہے۔کنچارہلی رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق یشونت پورہ بنگلور سٹی کا ساکن صدام بن شیخ ابرہیم صاحب(17)گذشتہ روز درگاہ کی زیارت کے لئے آیا ہوا تھا درگاہ کے کچھ دوری پر موجود علی کنٹہ تالاب میں تیرنے گیا صدام ڈوب کر دم توڑ دیا۔تالاب میں ڈوب جانے کی اطلاع محکمہ پولیس کو ملتے ہی کنچارہلی رورل پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر انیل کمار وغیرہ پہنچ کر تالاب کے اندر اتر کر نعش کوتلاش کئے لیکن نعش ابھی تک دستیاب نہیں ہوئی۔نعش کو تلاش کرنے کے لئے محکمہ پولیس نے فائر برگیڈ عملہ کے مدد سے نعش تلاش کرنے میں پولیس اور فائر برگیڈ عملہ مصروف ہے۔